حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو بہت جلد ریلیف فراہم کرے گی ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے مسلم لیگ نون نے اپنی سیاست داؤ پہ لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر راشد مشتاق بھی موجود تھے شیخ افتاب میں انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب مسلم لیگ نون نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت بھی ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا لیکن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مصطفی ملک ترقی کی جانب گامزن تھا معیشت میں بہتری اگئی تھی لوگوں کو روزگار میسر تھا لیکن چلتا پھرتا پاکستان کو ایک اناڑی کے حوالے کر کے بحرانوں سے دوچار کیا گیا اناڑی خان کے ساڑھے تین سالوں میں جو گند ہوا اس کو سنبھالنا انتہائی مشکل تھا ملک کی خاطر نون لیگ کی قیادت نے اپنی سیاست قربان کر کے ملک کو بچایا ۔