ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹیں کھنڈرات میں تبدیل ، اجمل بلوچ

Jul 08, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی، آئی نائن مرکز کے جنرل سیکرٹری ولید خالد، آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی، جی الیون مرکز کے صدر نعیم اختر، ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ، میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال، آئی ایٹ مرکز کے صدر راجہ فیاض گل، جزل سیکرٹری زاہد قریشی، سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری، بہارہ کہو مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال اور آئی اینڈ ٹی سینٹر جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں گزشتہ کئی سالوں میں آئی اور جی سیکٹروں میں کوئی کام نہیں ہواپینے کا پانی، فٹ  پاتھ ،سٹریٹ لائٹ اور ٹوائلٹ موجود نہیں اس وجہ سے دن بدن کا روبار کرنا مشکل ہو گیا ہے سی ڈی اے پلاٹوں کی آکشن کر چکی ہے اب فنڈز بھی دستیات ہیں. فوری طور پر مارکیٹوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو بائی پاس بننے کی وجہ سے پرانی مری روڈ ٹوٹ پھوٹ کا  شکار ہوگئی ہے اور بہارہ کہو کے عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔

مزیدخبریں