اسلام آباد(خبرنگار)مون سون کے وبائی امراض ,ڈینگی ,فلڈ ریلف میں ضروری ادویات کی دسیتابی کو یقننی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈریپ کی جانب سے جان بچانے والی ضروری ادویات ,ویکسین اور دیگر ہنگامی اشیا کی دسیتابی کے لیے ملک بھر میں ایڈوایزی جاری کر دی گئی ہے۔ وزرات صحت حکام کی ہدایت پر ڈریپ نے جان بچانے والی 24 ادویات کی فہرست تیار کر لی۔ ڈریپ نے کہا ہے کہ ڈینگی مون سون ,سیلاب کے مکنہ خطرات کے پیش نظر 24 ضرویات ادویات کی یکساں تقسیم کو یقینی بنائیں۔ ڈریپ کی جانب سے تمام صوبوں ,کشمیر ,گلگت بلستان کے صحت سے متعلقہ محکموں کو ایڈوایزی ارسال کر دی گئی جسکے مطابق فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اور فارما بیورو ادویات کی تمام صوبوں میں بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
اسلام آباد ‘مون سون ‘ ضروری ادویات کی دسیتابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری
Jul 08, 2024