اسلام آباد(خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایس یو سی کے صوبائی عہدے داران کی پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات، وفد میں صوبائی رہنما علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، قاسم علی قاسمی، مولانا اعجاز مہدی اور اصغر ورک شامل تھے ملاقات میں ماہ محرم و صفر اور عزاداری و جلوس عزا کے مسائل بارے اہم گفتگو، حکومتی ذمہ داروں کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام تر انتظامات اطمینان بخش اور عزاداروں کو سیکورٹی سمیت دیگر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔