بجٹ میں حکومتی بے حسی پر سرکاری ملازمین سمیت ہر شعبہ سراپا احتجاج ،چوہدری مبشراحمد

Jul 08, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حالیہ بجٹ میں حکومتی بے حسی پر سرکاری ملازمین سمیت ہر شعبہ سراپا احتجاج ہے۔ سب سے زیادہ ملازمین پر ٹیکس سلیب کے ذریعہ تلوار چلائی گئی جس کی زد میں گریڈ کا ملازم بھی آچکا ۔ یہ باتیں چوہدری مبشراحمد مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ایپکا پاکستان نے ہفتہ کو ڈی ای اومردنہ راولپنڈی میں ایک اجلاس میں کہی۔ صوبائی نائب صدر ایپکا فدا نقوی، راجہ آفتاب ، ملک ٹاقب، شہزاد ستی، راجہ طاہر سپرنٹنڈنٹ، اسد علی اور سید نوازالحسن ، مزار توقیر احمد نے چوہدری ریاض جنرل سیکرٹری کے ہمراہ گفتگو کرتے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تنخواہوں پر اضافی ٹیکس ختم کیا جائے گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت واپس کی جائے لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے بصورت دیگر محرم الحرام کے بعد پاکستان بھر میں تمام سرکاری ملازمین ہڑتال اورتالہ بندی کریں گے دس محرم کیبعد ملک گیر احتجاج کا پروگرام ترتیب دیا جاے گا۔

مزیدخبریں