مری(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مری پریس کلب آمدمری پریس کلب کے ممبران نے انکا پرتپاک استقبال کیا ۔گلدستہ پیش کیا، عظمی بخاری نے مری پریس کلب کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا،وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ لاہور کے صحافی بہنوں بھائیوں کو مری کا دورہ کرواں گی، عظمی بخاری نے کہا کہ میرے قائدمحمد نوازشریف اورمریم نوازشریف کالاہورکے بعد مری انکا دوسرا گھر ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے مریم نواز شریف حکومت میں آئیں مری کی تعمیروترقی،سیاحت کے فروغ،صحت اورتعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ بڑے بڑے منصوبے ٹورسٹ ٹرین انفراسٹرکچر ہو یا ہسپتال سمیت تمام پرمکمل توجہ دے رہی ہیں،بی ایچ یوز،ٹی ایچ کیوز میں دل کی لیبارٹریزکاقیام اور مری کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوبہت جلد بہتر کریں گے، سپیشلائزڈ ہسپتال مری جلد قائم کریں گے، عظمی بخاری نے کہا کہ مری سیاحتی اہمیت کے حوالے سے بین الاقوامی اہم ترین علاقہ ہے مری کو ضلع کادرجہ دیگر اے ڈی پی میں مری کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے جائینگے،مری میڈیاانتہائی ذمہ داران کام کررہا ہے عوامی مسائل کو اجاگرکرنے اورسیاحت کے فروغ کیلئے مری میڈیاکابہت اہم کردارہے، جو علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں انکو یقین دلایاکہ وہ مالکان سے بات کریں گی کہ انہیں بھی تنخواہیں دی جائیں ، عظمی بخاری نے کہاکہ مری کے صحافیوں کو فلیٹس بناکر دئیے جائیں گے رجسٹرڈ صحافیوں کی لسٹ لاہور بھجوا دیں تو پنجاب حکومت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب مری کیلئے موزوں جگہ کیلئے مریم ڈویلپمنٹ پلان ہا ئوسنگ کی بات بھی کریں گے، وزیراعلاعات ونشریات پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ مریم نواز شریف مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی،پنجاب کے دیگر تمام ڈسٹرکٹ کی طرح سالانہ گرانٹ مری پریس کلب کو دیں گے ۔
مری (نامہ نگار خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے مہنگائی بد امنی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کیئے ہوے ہے ، سابقہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضہ حاصل کیا اورپھر پروگرام مکمل کرنے سے پہلے ہی معاہدہ توڑ دیا جس کی وجہ سے ہماری حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جس کا تمام تر خمیازہ عام شہری بھگت رہا ہے، حکومت کو اندازہ ہے کہ مہنگائی بجلی کے نرخوں میں اضاگے اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں ۔ ہماری حکومت ملک سے مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ کر کے دم لے گی ۔اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز دو دنوں کے بعد بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عام ادمی کو ریلیف دینے کے لیے مفت سولر پینل کی فرامی کا پروگرام لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نہوں مری میں مری پریس کلب(رجسٹرڈ) کے اراکین سے خصوصی بات چیت کے دوران کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پر عزم ہیں اور عزم استحکام آپریشن سے دہشت گردی کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کریں گے۔ ان نے اس مخالفین کی طرف سے اس تاثر کو اخلاق سوز قرار دیا کہ یہ آپریشن عوام کو گھروں سے نکالنے کے لیے ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن انٹلیجنس معلومات پر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئی پارٹیاں عوام کی طاقت سے بننی چاہیں ہمارے چند سابقہ دوستوں نے نئی پارٹی کی بنیاد رکھی لیکن اس سے قبل بھی اس طرح کی سیاسی جماعتیں وجود میں آتی رہی ہیں جن کا کوئی مستقبل ہی نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل ازادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے مری پریس کلب کے صدرعبدالحمید عباسی کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد آیف ائی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے میں ضلعی پولیس انتظامیہ کو اس کے خاتمے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ مری میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی طور پر اگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اس پر عمل درامد شروع ہو جائے گا۔