فرانس کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات:بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔

Jul 08, 2024 | 11:56

 فرانس (صاحبزادہ عتیق پیرس) انتہا پرست قوم پرست جماعت کا اقتدار حاصل کرنے کا خواب چکنا چور , فرانسیسی شہریوں خصوصا مہاجرین اور مسلمان شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ فرانس میں قبل از  وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج  67.5 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ۔فرانس کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے قوم پرست انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں پر واضح اکثریت حاصل کرلی،دائیں بازو کی قوم پرست انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے اقتدار میں آنے کا خواب چکنا چور ، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ  کو پارلیمنٹ میں   180-215 سیٹیں ملیں گی۔ انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست جماعت نیشنل ریلی کو پارلیمنٹ میں   120-150 سیٹیں ملیں گی۔  صدر میکرون کی جماعت  کو پارلیمنٹ میں   150-175 سیٹیں ملیں گی۔ سوشلسٹ پارٹی و دیگر جماعتوں کی اسمبلی میں 60-70  نشستیں ہوں گی۔ 

مزیدخبریں