پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے ، گیری کرسٹن نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی پی سی بی میں جمع کرا دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گیری کرسٹن سمیت دیگر کوچز کو بھی ملاقات کے لیے بلا رکھا ہے ، گیری کرسٹن اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔    دوسری جانب پاکستان ٹیم کے معاون کوچ اظہر محمود بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، گیری کرسٹن اور اظہر محمود کی آج ہی چیئرمین ہی سی بی کے ساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی کراچی پہنچ گئے تھے، جیسن گلیسپی کراچی میں کیمپ کی نگرانی کریں گے ، جیسن گلیسپی لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے ، بعد  ا زاں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔اس کے علاوہ جیسن گلیسپی کی  لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن