عمرایوب ،زرتاج گل کی درخواست ضمانت پرسماعت 16 اگست تک ملتوی

Jul 08, 2024 | 15:18

 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے رہنما زرتاج گل پیش اور عمرایوب کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت سیشن جج کی عدالت میں ہوئی ۔زرتاج گل عدالت پیش ہوئیں جبکہ عمرایوب پیش نہیں ہوئے ۔ عمر ایوب کے وکلا نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کردای ، خواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، اس لیے وہ سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ، جے آئی ٹی کی طرف سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں