کوئٹہ میں محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے 1800 اہلکار تعینات

کوئٹہ میں محرم الحرام کیلئے ترتیب سکیورٹی پلان کے تحت  شہر میں 1820 اہلکار تعینات کردیئے گئے۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ  نے کہا کہ شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا اور اس دوران شہرمیں  1820 اہلکار تعینات ہوں گے۔سکیورٹی پلان کے تحت شہرکی 52 امام با رگا ہوں میں مجالس عزا برپا ہوں گی، مجالس کے مقامات میں 23حساس تر ین ، 30 حساس اور 24نارمل ہیں جہاں اس کی نوعیت کے مطابق سکیورٹی ہوگی، امام بارگاہوں پرواک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے اور مجالس میں شریک ہونیوالوں کو چیکنگ کے بعدداخلے کی اجاز ت ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہرمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ بھی تیار ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ شہر میں صورتحال نارمل رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...