پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،347 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج  تیزی کی طرف گامزن ہے، مارکیٹ میں 347 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،اضافے کے بعد ہنڈرڈانڈیکس 80 ہزار 560 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔دوسری جانب آج   صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی آئی ہے۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 1113 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔خیال رہے کہ آج صبح    پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی، عمارت کے چوتھے فلور پر آگ لگی تھی، ممکنہ طور پر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔کراچی سٹاک ایکسچینج  کی عمارت میں آتشزدگی پر عمارت کو خالی کروالیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...