مسلح افواج میں میرٹ کی اعلیٰ مثال، مسیحی افسر جولین معظم جیمز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔پاکستان کی مسلح افواج میں میرٹ کی اعلیٰ مثال ،پاک فوج میرٹ پہ چلنے والا ایک ادارہ ہے جس میں مذہب، فرقہ یا لسانیات سے آزاد رہ کر صرف میرٹ پہ ترقی دی جاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے مسیحی افسر میجر جنرل جولین معظم جیمز ہیں جنہوں نے ائیر ڈیفنس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان فوج کی مایہ ناز گوریلا فورس ایس ایس جی میں شمولیت اختیار کی ،اس رینک پہ پہنچنے والے یہ چھٹے مسیحی افسر ہیں جبکہ ایک پارسی بھی پاک فوج کی ڈویژن کمانڈ کر چکے ہیں ،جنرل یا اسکے مساوی عہدے تک پہنچنے والے چھ مسیحوں کے نام ایر وائس مارشل ایرک جی ہال، ستارہ جرات ،ستارہ بسالت2.ایئروائس مارشل مائیکل جان اوبرائن ، تمغہ جرات ،ستارہ بسالت ،ریئر ایڈمرل نارمن من گون ،ستارہ بسالت ،ستارہ امیتاز ملٹری ،میجرجنرل مرحوم پیٹر جولین ،میجرجنرل نوئیل اسرائیل کھوکھر ،میجرجنرل جولین معظم جیمزجبکہ میجر جنرل کازید مانک سپاری والا پاک فوج کے پارسی افسر تھے۔