وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے ،وزیرِ اعظم نے میجر جنرل جولین معظم جیمز مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کا اظہار کیا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی و دفاع کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،میجر جنرل جولین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انکی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔