کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سرفراز بگٹی نے شہباز شریف کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔