قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، گیری کرسٹن محسن نقوی سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے

Jul 08, 2024 | 17:03

ویب ڈیسک

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق گیری کرسٹن آج صبح لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق پی سی بی کو تفصیلات فراہم کریں گے۔پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کو چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر آئے ہیں.اس دوران ان سے قومی ٹیم کے مستقبل کے فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے۔

خیال رہے کہ گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی چیئرمین پی سی بی کو دے چکے ہیں۔ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی تھی۔

دوسری طرف پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کے لیے محسن نقوی سابق کپتانوں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے پاکستان بلایا گیا ہے۔یہ بھی ذہن میں رہے کہ ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔

مزیدخبریں