مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پچپن پوائنٹس اصافے کے ساتھ نو ہزار سات سو بانوے کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سو تہتر پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نوہزار ایک سو اسی کی سطح پربند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران چارسو سولہ کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ جس میں دو سوتیراسی کمپنوں کے بھاؤ میں اضافہ ،ایک سوپندرہ کمپنوں کے بھاؤ میں کمی اوراٹھارہ کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پرسولہ کروڑحصص کا کاروبار ہوا ۔ سر مایہ کاروں کا رحجان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ۔ان میں لوٹ پی ٹی اے ،جہانگیر صدیقی اینڈ کو،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ، نشاط ملز لمٹیڈ، اورٹی آر جی پاکستان سر فہرست رہیں ۔