اسرائیل کے خلاف ریمارکس دینے پر وائٹ ہاؤس کی صحافی ہیلن ٹامس کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔

Jun 08, 2010 | 14:14

سفیر یاؤ جنگ
وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے دور سے بطور رپورٹر تعینات نواسی سالہ ہیلن ٹامس سب سے پرانی ملازم تھیں ۔ انہوں نے اسرائیل کے قومی دن کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ \\\"اسرائیل کو کہہ  دو کہ وہ فلسطین سے نکل جائے۔ یاد رکھو اسرائیلی قابض ہیں اور یہ ان کی سرزمین نہیں۔ وہ چاہے پولینڈ، جرمنی یا امریکہ چلےجائیں لیکن فلسطین کو خالی کردیں\\\"۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے خلاف ریمارکس دینے پرہیلن ٹامس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں