اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والےفریڈم فوٹیلا امدادی قافلے میں شامل ندیم احمد وطن واپس پہنچ گئے ہیںٓٓ،

 اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم احمد نے کہا کہ حالیہ جارحیت کے بعد اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ امدادی قافلے پر حملے کو پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے جس کے بعد دنیا کی خاموشی حیران کن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے حملے کے وقت بھی بلند تھے اور آئندہ بھی فلسطینیوں کی امداد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے معروف صحافی طلعت حسین اور دیگر افراد کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ خبیب فاؤنڈیشن کے ندیم احمد اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد ترکی چلے گئے تھے جہاں سے وہ آج واپس وطن پہنچے ہیں

ای پیپر دی نیشن