سندھ کے وزیرمحنت امیرنواب نے سندھ ایمپلائزسوشل سیکورٹی کےافسران پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ اپنا قبلہ درست کریں ۔

سیسی کے گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرنواب نے کہاکہ ادارے کے اہداف کو بہتربنانے کے ساتھ خدمات خصوصاطبی خدمات کو بہتربنانا افسران کی ذمہ داری ہے اوروہ اس سلسلے میں سیسی کے تمام شعبوں کو متحرک دیکھنا چاہتے ہیں ۔ کمشنرسیسی نذرمحمد کلہوڑونے بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ماہ محنت کشوں کو طبی سہولیات کی مد میں دس کروڑانتیس لاکھ روپے فراہم کیے گئے اورسوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کی مد میں تئیس ہزاردوسوسترہ رجسٹرڈ صنعتی اورتجارتی اداروں سے چودہ کروڑاکیاسی لاکھ انتیس ہزارروپے وصول کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن