اتحادی افواج کے ترجمان نےان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پانچ نیٹوفوجی افغانستان کے مشرقی حصے میں جبکہ ایک قندھار میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک فوجی طالبان کی ساتھ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے ہلاک ہوگیا۔اس سے قبل قندھارمیں اتحادی افواج کے تین فوجی جن میں ایک امریکی بھی شامل تھا ،طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ قندھارمیں طالبان کے حملوں میں شدت آنے کے بعد اتحادی افواج بڑے آپریشن کی تیاریاں کر رہی ہے۔