امریکی شہرشکاگو میں ہونے والے اس مقابلے کے موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جج ڈینی گرٹن بھی موجود تھے۔ میک اپ آرٹسٹ رک دیسیکا نے ساٹھ منٹ کے دورانیے میں تین سو تین خواتین کو لپ اسٹک لگاکرمقابلے کے شرکاء کو حیران کردیا۔ اس موقع پر جج ڈینی گرٹن نے میک اپ آرٹسٹ کے فن کو سراہتے ہوئے انہیں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ امریکی میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر انتہائی خوش ہیں، انہیں یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کا یقین نہیں تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے خواتین کو لپ اسٹک لگانے کا ورلڈ ریکارڈ ایک یورپین میک اپ آرٹسٹ کے پاس تھا، جس نے ایک گھنٹے میں ایک سواسی خواتین کو لپ اسٹک لگائی تھی۔