مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کے باعث صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

Jun 08, 2010 | 19:52

سفیر یاؤ جنگ
نارووال کے نواحی گاﺅں موضع گدیاں میں بوائز اورگرلزسکول کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا نوجوان نسل ہی ملک وقوم کا سرمایہ ہے، طلبہ کو اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ آگے چل کر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت نے ضلع نارووال میں اسی سکولوں کو اپ گریڈ  جبکہ چالیس سے زائد سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تعلیم کا ہے، وزیراعلی پنجاب نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے  صوبے کے چار ہزار ہائی سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبارٹریاں بنائی ہیں تاکہ غریب لوگوں کے بچے بھی کمپیوٹر کی جدید تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس موقع پرسابق تحصیل ناظم خواجہ وسیم بٹ نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں