کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے دوران ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت اور ایف بی آر کے حکام پرمشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے پرفیصلہ موخرکردیا گیا ہے، اس کے علاوہ ملک میںکھاد کے شعبے کو ضرورت سے کم گیس کی فراہمی اوراس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا معاملہ آئندہ ہونے والی توانائی کانفرنس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔