کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس کمی کے ساتھ نوہزارسات سوتریسٹھ کی سطح پر پہنچ گیا ۔

Jun 08, 2010 | 21:08

سفیر یاؤ جنگ
مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای تھرٹی انڈیکس تینتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نو ہزارسات سو سینتالیس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران چارسوچارکمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جس میں ایک سو ستاون کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ،دو سو چونتیس کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی اور تیرہ کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیرہ کروڑتریسٹھ لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ۔ سرمایہ کاروں کا رحجان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ۔ان میں لوٹ پی ٹی اے ،جہانگیر صدیقی اینڈ کو، ٹیلی کارڈ لمٹیڈ ، بینک آف پنجاب ،اور ٹی آر جی پاکستان سرفہرست رہیں ۔
مزیدخبریں