بھارت سے چارسو سے زائد سکھ یاتری گرو ارجن سنگھ کی وفات کے چار سو چار سال پورے ہونے پر تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے اراکین نے بھارت سے پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتریوں کا واہگہ ریلوے سٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ یاتری ننکانہ صاحب، حسن ابدال، ایمن آباد، سچا سودا اور لاہور کے گوردواروں میں حاضری دیں گے۔ اس موقعے پر بھارتی سکھ یاتریوں کے سربراہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف کے عوام پیار اور محبت چاہتے ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ مسائل بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ 
سکھ یاتریوں نے اپنے  استقبال پرپاکستانی عوام  کا شکریہ ادا کیا اور انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں آکر انہیں خوشی ہوتی ہے۔ انہیں یہاں بہت پیار ملتا ہے۔
سکھ یاتریوں کو ریلوے سٹیشن واہگہ پر دوپہرکا کھانا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر یاتری مہمانوں کے لئے خصوصی ڈسپنسری بھی بنائی گئی تھی جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔ سکھ یاتری پاکستان میں مقدس مقامات کی یاترہ کے بعد سترہ جون کو واپس وطن چلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن