مکرمی! استدعا ہے کہ چند ہفتے پہلے اخبارات میں جناب وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان پڑھا جس میں صعیف العمر بزرگوں کو فری سفری سہولتوں کی رعائت دے کر ہم پر بڑا احسان کیا۔ بندہ نے حسب ضابطہ LTSکے دفتر سے کارڈ حاصل کیا اور کنڈکٹر کے کرایہ مانگنے پر بندہ نے اپنا مفت سفری کارڈ نکال کر دکھایا۔ کنڈکٹر موصوف نے کارڈ کو فرش پر پھینک کر مجھ سے کرایہ کا تقاضا کیا جبکہ بندہ کے پاس چند سکوں کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ میری منت سماجت کے باوجود مجھے بغیر اسٹاپ کے اتار دیا گیا۔ جناب وزیراعلیٰ صاحب دوسرے روٹوں پر بھی کارڈ دکھلایا گیا مگر ایل ٹی ایس ٹرانسپورٹ نے میرے کارڈ کو اہمیت نہ دی اور کرایہ کی ادائیگی کر کے سفر کیا۔
(ادارہ عافیت اولڈ ایج ہوم بلاک نمبر 3سیکٹر نمبر DI، سوشل ویلفیئر کمپلیکس نزد عمر چوک ٹاﺅن شپ لاہور)