کراچی میں بجلی کے شدید بحران کے باعث مخلتف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج کیااور ٹائر نذر آتش کرکے ٹریفک معطل کردی۔ پنجاب چورنگی،بلدیہ اورنگی ٹاؤن، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور شہر کے دیگرعلاقوں میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارہ بارہ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن کے ای ایس سی انتظامیہ مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔شہریوں کے مطابق کے ای ایس سی دفاتر میں سکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے اور ہڑتالی ملازمین کی توڑ پھوڑ کا جواز بناکر صارفین کو خوار کیا جارہا ہے، ایک طرف تو بجلی کی سپلائی لائنوں میں فالٹس عذاب بنے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب بل بھی موصول نہیں ہورہے .