پیپکوکےمطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوارچودہ ہزارتین سواکیاون جبکہ طلب سترہ ہزارتین سو ایک میگاواٹ ہے۔ طلب اوررسد کےاس فرق نےعوام کو ایک بارپھرطویل اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےعذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ پیپکو کے مطابق اس وقت ہائیڈرل ذرائع سےپانچ ہزارچھ سو تین اورتھرمل ذرائع سےایک ہزار نو سو چوراسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ اس کےعلاوہ آئی پی پیزچھ ہزارآٹھ سو اڑسٹھ اور آر پی پیزچھیانوے میگاواٹ بجلی فراہم کررہےہیںجبکہ کےای ایس کوسات سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔شارٹ فال میں ایک بار پھر اضافے کے بعد شہری علاقوں میں آٹھ سےدس اور دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔