مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جان بوجھ کرکوئٹہ جانے والی پراوزتین سو تئیس کی روانگی میں تاخیر کی جارہی تھی تاکہ میاں نواز شریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکیں۔ ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے تاہم پرواز کی تاخیر کے باعث میاں انہوں نےاپنا دورہ احتجاجا ملتوی کردیا ہے۔ دورے کی نئی تارریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔