آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع نجی شپنگ کمپنی میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ تین اسنارکل سمیت تیرہ گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ آگ کے باعث آس پاس کی دو عمارتیں بھی خالی کروا لی گئی ہیں۔۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ساٹھ فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ دوسری جانب آگ لگنے کے باعث آئی آئی چند ریگر روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے اورشہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔