جنرل ہیڈکواٹرز میں میجرشبیرشریف شہید کی زندگی پرلکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی پڑوسی ملک کے لئے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم ملک کے دفاع پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی خدمت پاک فوج کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے میجر شبیرشریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنے کرئیر کے دوران بہادری اور شجاعت کے جوہر دکھائے،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔