یونان میں ایک ٹی وی شومیں براہ راست پروگرام کے دوران سیاسی پارٹی کے ترجمان نے بائیں بازو کی خاتون رہنما پر تھپڑوں کی بارش کر دی

Jun 08, 2012 | 22:52

سفیر یاؤ جنگ
یونان میں ایک براہ راست ٹی وی پروگرام کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب فار رائیٹ گوڈن ڈان پارٹی کے ایک رہنما نے بائیں بازو کی خاتون رہنما پر تھپڑوں کی بارش کر دی،یونان میں گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میںمنتخب الی ایس کاسیڈایرس نامی رہنما ایک سیاسی ٹاک شو میں مخالف جماعت کی خاتون سے محو گفتگو تھے کہ اس دوران انہوں نے خاتون پر غصے سے پانی کا گلاس پھینکااور ساتھ بیٹھی بائیں بازوکی ایم پی کے مداخلت کرنے پر اس پر بھی تھپڑوں کی بارش کر دی۔مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے خاتون ایم پی پر حملہ کرنے کے الزام میں الی ایس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
مزیدخبریں