”حکمرانوں نے عدلیہ کےخلاف سازشوں کا جال بننا شروع کر دیا “

لاہور (خصوصی نامہ نگار+سپیشل رپورٹر) حکمرانوں نے عدلیہ کے خلاف سازشوں کا جال بننا شروع کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار مذہبی سیاسی رہنماﺅں اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے عہدیداروں نے کیا۔ جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری زوار بہادر نے لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چودھری کو بدنام کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ اجلاس میں احمد یار قادری ایڈووکیٹ، نصیر نورانی، رانا رحمت، ملک بشیر نظامی، مولانا سلیم، خلیل مہروی، جمیل رضوی، رشید احمد ظفر ایڈووکیٹ، اسلم رضوی، حاجی عبدالرشید، طاہر جاوید، ارشد خان ایڈووکیٹ، پیر ذاکر شاہ، ڈاکٹر معظم ضیغم اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن