واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ماہرین نے وزیراعظم نوازشریف کے اقتصادی استحکام کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کے لئے امریکہ کو پاکستان کے ساتھ مشروط ٹریڈ ڈیل کی تجویز دی ہے۔ یہ تجارتی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات سے مشروط رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کونسل آف فارن ریلیشنز کے سینئر فیلو ڈینئل مارکے نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا نوازشریف نے ماضی سے سبق سیکھا ہے یا نہیں۔ کیا انہوں نے ختم ہوتی حکومتوں، طویل جلاوطنی سے انہیں کمیٹڈ ڈیموکریٹ اور سیاستدان ہونے کے عمل سے سبق سیکھا ہے یا نہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میں اپنی رائے کے اظہار میں انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کے مفاد میں ہے کہ نوازشریف کامیاب ہوں اگرچہ ان کی حکومت سابقہ حکومت کے مقابلے میں امریکہ کی کم حامی ہے۔
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کو پاکستان بھارت تعلقات سے مشروط کر دیا جائے: امریکی ماہرین
Jun 08, 2013