لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ڈی آئی جی گوجرنوالہ کی جانب سے 43 سب انسپکٹروں کی اے ایس آئی کے طور پر کی گئی تنزلی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے معاملہ کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گذاروں محمد خان، محمد بشارت، عابد رسول وغیرہ نے عارف گوندل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی گوجرانوالہ کی جانب سے سب انسپکٹروں کی تنزلی کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گذاروں کو بغیر کسی وجہ اور سنے بغیر ان کی تنزلی کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا جو غیر قانونی ہے۔ اس طرح کے نوٹیفکیشن سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔