بہاولپور + سیالکوٹ (نامہ نگاران) بہاولپور میں وکٹوریہ ہسپتال میں ماڈل ٹاو¿ن سی کی رہائشی ماریہ نگہت کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، 3 مبینہ طور پر انتقال کر گئے، زندہ بچنے والے بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق چاروں بچوں کی پیدائش ساتویں مہینے میں ہوئی جس کے باعث بچے صحتمند نہیں تھے۔ ادھر سیالکوٹ میں بھی تین روز قبل نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونیوالے چار بچوں میں سے تین انتقال کر گئے۔ اگوکی کے محلہ کشمیریاں کے منیر بٹ کی اہلیہ (ز) نے تین روز قبل سیالکوٹ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے چار بچوں کو جنم دیا تھا۔