مالی سال 2013-14 ءکے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارپ روپے اضافہ کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) مالی سال 2013-14 کے بجٹ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 100 ارب روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نومنتخب حکومت رواں مالی سال کے 350 ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 450 ارب روپے مختص کرے گی، اضافی بجٹ کا زیادہ تر حصہ بجلی پیدا کر نے کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے باوثوق ذرائع کے مطابق نو منتخب جمہوری حکومت نے ملک میں ترقیاتی کاموں کو تیز کر نے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2012-13 کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 350 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران وزارت خزانہ نے صرف 255 ارب روپے جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...