ڈیفنس میں گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے مستری گرکر جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈیفنس کے علاقہ میں 28سالہ مستری زیرتعمیر گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے گرکر ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے غالب مارکیٹ کے علاقہ میں چڑرر پنڈ میں صدیق نامی مستری گھر کی تعمیر کا کام کر رہا تھا۔ زیرتعمیر گھر کا لینٹر ڈالنے کے دوران چھت گر گئی جس سے مستری صدیق نیچے دب گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن