کراچی + لاہور (این این آئی + آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روزنامہ ”نوائے وقت“ کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دوسری جانب کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر جمیل اطہر قاضی، سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدےداروں نے بھی ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور ان سے دلی تعزیت کی ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رب کریم سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ مرحمت فرمانے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی ہے۔
تعزیت