”زرداری اور ارباب رحیم پیر بھائی نکلے، صدر کی روحانی شخصیت سے جیل میں ملاقات ہوئی“

کراچی (آئی این پی) صدر آصف علی زر داری اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم پیر بھائی نکلے، اندرون سندھ کے ضلع سے تعلق رکھنے والے روحانی شخصیت سے صدر زرداری کی ملاقات کراچی جیل میں ہوئی، پیر نے بے نظیر بھٹو کے قتل ہونے سے پہلے زرداری کو بتایا کہ میں بے نظیر کی نہیں تمہاری گاڑی پر قومی پرچم دیکھ رہا ہوں، ججز بحالی تحریک میں زرداری کو بتایا گھبرانا نہیں تمہیں کچھ نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن