جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‘ چیف جسٹس صدارت کریں گے

اسلام آباد (آن لائن) قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو صبح 10 بجے سپریم کورٹ کی عمارت کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد خان‘ بلوچستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‘ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم‘ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کی چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور قانون و انصاف کمشن کے سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات میں جوڈیشل افسران کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ آفیسرز کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جوڈیشل آفیسر کی پرانے کیسوں کے نمٹانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزموں کے چالان بروقت جمع کرانے کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر عدلیہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاجائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...