لال مسجد آپریشن کے ذمہ دار مشرف، مدارس کو پیسے دیکر استعمال کیا گیا: عدالتی معاون کی رپورٹ

اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ میں عدالتی معاون طارق اسد ایڈووکیٹ نے لال مسجد کمشن کی رپورٹ کے حوالے سے عدالتی حکم پر حتمی رپورٹ جمع کرا دی۔ 39 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں لال مسجد و جامعہ حفصہ کے طلبہ و طالبات کے تمام اقدامات کو مساجد کی شہادت کا ردعمل قرار دیتے ہوئے آپریشن کی تمام ذمہ داری خاص طور پر جنرل (ر) پرویز مشرف پر ڈالی گئی اور یہ بھی لکھا ہے کہ سانحہ لال مسجد کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثا کو دیت دینے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔ اس کے علاوہ لال مسجد کمشن کی آپریشن کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سمیت سفارشات پر سپریم کورٹ فوری عمل درآمد کے احکامات صادر کرے۔ رپورٹ کے مطابق پرویزمشرف حکومت کے ذمہ داران نے کمشن کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے 18 مدارس کو لال مسجد کے خلاف آپریشن سے پہلے اور آپریشن کے دوران استعمال کیا تھا اور اس مقصد کے لئے ان 18 مدارس میں سے کئی مدارس کو آمادہ کرنے کے لئے حکومت کو پیسے بھی ادا کرنے پڑے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...