اسلام آباد (ثناءنیوز) خیبرایجنسی کے حلقہ این اے 46 کے سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا ہے جس میں آزاد امیدوار ناصر خان آفریدی کامیاب قرار پائے۔ خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 46 میں گیارہ مئی کو نامکمل انتحابی فہرستوں اور ہلڑ بازی کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا تھا۔ الیکشن کمشن نے 57 میں سے 36 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کو درست قرار دیا تھا اور 21 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات منعقد ہوئے۔ سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ناصر خان آفریدی نے 4134 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی ائی کے امیدوار اقبال آفریدی 3579 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔