نئے بھارتی سیکرٹری داخلہ سرینگر پہنچ گئے

سرینگر (کے پی آئی) نئے بھارتی سیکرٹری داخلہ انیل گوسوامی مقبوضہ کشمےر کے دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہےں ۔ گزشتہ روز سری نگر مےں سوامی نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق داخلہ سیکرٹری انیل گوسوامی نے مرکزی سطح پر اہم ذمہ داری سنبھالنے سے تقریباً 3 ہفتے قبل اپنے دورہ کشمیر کے دوران ریاست میں مجموعی امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاست جموں و کشمیر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک پرساد اور فوج کے علاوہ مرکزی فورسز و مختلف خفیہ ایجنسیوں کے افسران نے نئے مرکزی داخلہ سیکرٹری کو تازہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حالیہ جنگجویانہ سرگرمیوں اور سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کے بارے میں بریفن دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...