65 سال سے آباد مہاجر باہر، سندھ پر مقامی سندھیوں کی حکومت ہے: الطاف

Jun 08, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں صرف دیہی سندھ کے مقامی سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے، جو مہاجر گزشتہ 65 سال سے سندھ میں آباد ہیں وہ حکومت سے باہر ہیں۔ رابطہ کمیٹی لندن و کراچی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہجرت کے بعد پاکستان میں ہمیں مختلف تحقیر آمیز ناموں سے پکارا گیا۔ مختلف ناموں میں سے ہم نے لفظ مہاجر کو اپنی شناخت بنا لیا۔ کیا پاکستان بننے کے بعد یہاں پہلے سے موجود لسانی و ثقافتی شناختیں ختم ہو گئیں۔ 1947ءکے بعد لسانی تقسیم ختم ہوئی ہوتی تو آج سندھ کی آدھی آبادی حکومت سے باہر نہ ہوتی، کیا 100 سال پہلے سندھ میں آبادی بلوچوں، پختونوں نے لسانی شناخت اور ثقافت چھوڑ دی۔ 

مزیدخبریں