لاہور (نامہ نگار) نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی پنجاب پولیس میں آئی جی سے لے کر محرر تک کے افسران و اہلکاروں نے من پسند جگہ پر تعیناتی کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے لئے ناصر خان درانی کا نام ”موسٹ فیورٹ“ ہے۔ اس کے علاوہ ملک احمد رضا طاہر بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اگر ناصر خان درانی آئی جی پنجاب بنے تو لاہور میں عامر ذوالفقار خان کے سی سی پی او لگنے کا امکان ہے۔ اگر ملک احمد رضا طاہر آئی جی بنے تو پھر چودھری محمد شفیق، غلام محمود ڈوگر اور احمد مبارک میں سے کسی ایک کو سی سی پی او تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ اگر چودھری شفیق احمد کو سی سی پی او لاہور نہ لگایا گیا تو پھر انہیں لاہور میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اس بارے میں غور شروع کر دیا ہے اور ایک دو روز میں بڑے پیمانے پر نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔
پولیس تبادلے
آئی جی پنجاب کیلئے ناصر درانی ”موسٹ فیورٹ“: احمد رضا طاہر بھی دوڑ میں شامل
آئی جی پنجاب کیلئے ناصر درانی ”موسٹ فیورٹ“: احمد رضا طاہر بھی دوڑ میں شامل
Jun 08, 2013