گاڑیوں، گھروں سے جھنڈے اتارنے سے پروٹوکول ختم نہیں ہو گا: پی پی پی ، پی ٹی آئی

گاڑیوں، گھروں سے جھنڈے اتارنے سے پروٹوکول ختم نہیں ہو گا: پی پی پی ، پی ٹی آئی

لاہور (خبرنگار+ سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ صرف گاڑیوں اور گھروں سے جھنڈے اتارنے سے پروٹوکول کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ اگر پروٹوکول کا خاتمہ کرنا ہے تو سڑکوں کے کنارے کئی کئی میل تک مسلح پولیس اہلکاروں کو چلچلاتی دھوپ میں اپنے لئے کھڑا نہ کریں۔ اپنے 4-4 گھروں کو وزیراعلیٰ ہاﺅس ڈیکلیئر کر کے وہاں کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا سلسلہ بند کر دیں، دعوے نہیں عمل چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ پروٹوکول لیں گے نہ مراعات اور انہوں نے ایسا کر کے دکھایا۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اعلانات سے کچھ نہیں ہو گا اب عوام کے مسائل کو حل کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھنڈے لگائے جائیں یہ نہ لگائے جائیں اس سے کوئی تبدیلی نہیں آتی، عوام کو اپنے مسائل سے غرض ہے اس وقت عوام بجلی، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی، جعلی ادویات اور ملاوٹ کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔
پیپلز پارٹی، تحریک انصاف

ای پیپر دی نیشن