لاہور)کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاپی مینوفیکچررز کو سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ فوری طور پر واپس لی جائے کیونکہ اس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) بزنسمین گروپ کے رہنما خامس سعید بٹ، صدر آپما محمد اجمل اور نائب صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ ایس آر او 863/2007 اور ایس آر او 549/2008 کے تحت کاپی مینوفیکچرر کو سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ بلاجواز ہے۔ اس سے ایک طرف تو مقامی تاجروں کو نقصان ہورہا ہے اور دوسری طرف حکومتی خزانہ کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔
کاپی مینوفیکچررز سے سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ واپس لی جائے: آپٹما
کاپی مینوفیکچررز سے سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ واپس لی جائے: آپٹما
Jun 08, 2013