قائم مقام چیئرمین پیمرا کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ پیمرا کے نجی رکن اسرار عباسی نے پیمرا کے گزشتہ روز کے فیصلے کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پیمرا کے پرائیویٹ ممبر اسرار عباسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جیو کے خلاف وزارت دفاع کی درخواست پر پیمرا کی تین رکنی عبوری کمیٹی پہلے ہی کام کر رہی تھی،قائم مقام چیئرمین کی تقرری عبوری کمیٹی کو کام سے روکنے کیلئے کی گئی ہے، اس لئے اسے ختم کیا جائے۔درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا کا گزشتہ روز کا اجلاس غیر قانونی تھا اس اجلاس کے فیصلے کیسے قانونی ہو سکتے ہیں۔ درخواست میں وزارت اطلاعات، پیمرا اور وفاق کو فریق بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...