لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مغوی رانا جمیل پنجاب میں نہیں ہیں۔ رانا جمیل کو تاوان کے لئے خیبر پی کے لے جانے کی اطلاعات ہیں۔ رانا جمیل کو کسی چھوٹے گروپ نے اغواء کیا اغواء کے بعد جو کال آئی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اغواء کار نہیں جانتے کہ رانا جمیل ایم پی اے ہیں لیکن جب خبرمیڈیا میں آئی تو اس کے بعد سے اغواء کاروں کا کوئی فون نہیںآیا۔ خدشہ ہے یہ گروپ رانا جمیل کو کالعدم تحریک طالبان کو فروخت نہ کر دے۔